دبئی کی العزیز کمپنی کی جانب سے 30 جنوری کی شب اور جمعہ کا دن بسنت میلے کا انعقاد

دبئی کی العزیز کمپنی کی جانب سے 30 جنوری کی شب اور جمعہ کا دن بسنت میلے کا ...
دبئی کی العزیز کمپنی کی جانب سے 30 جنوری کی شب اور جمعہ کا دن بسنت میلے کا انعقاد

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) امارات میں مقیم نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر ممالک کے لوگ بھی پتنگ بازی کے بے حد شقین ہیں۔ موسم بدلتے ہی بہار کی رُت آتی ہے، ایسے میں بسنت کا انعقاد دراصل موسم بہار کی آمد کا اعلان ہوتا ہے اور لوگ سردی کے بعد اس موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں جسے بسنت چار چاند لگادیتی ہے۔ ویسے تو امارات میں بسنت کا تہوار مختلف جگہوں پر گزشتہ کئی دہائیوں سے منایا جارہا ہے لیکن اس بار دبئی کی ایک ایکسچینج کمپنی العزیز نے بسیت کا تہوار بڑی سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے جس میں امارات بھر سے دس ہزار سے زائد لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

بسنت منانے کا اعلان کرتے ہوئے علی حسن بزنس ڈویلپمنٹ منیجر، دیپک مارکیٹنگ منیجر، رائے منی، آصف صدیقی آف نیشنل فوڈ کمپنی، رضوان اشرف رانا اور ناصر بنگش نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتای اکہ اس سال بسنت کے تہوار کو منظم سطح پر منانے کے لئے تمام تر ضروری انتظامات مقامی حکام اور اداروں کے ساتھ مل کر طے کرلئے گئے ہیں۔ مڈل ایسٹ کی سطح پر یہ پتنگ بازی کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں فیملیز بھی شرکت کریں گی۔

ایونٹ جمعرات 30 جنوری کی پوری رات اور 31 نوری جمعہ کا پورا دن جاری رہے گا۔ جس میں پاکستان اور دیگر ممالک کے پتنگ باز شرکت کریں گے۔ اس بار بچوں کے لئے پلے ایریا، گاڑیوں کی وسیع پارکنگ اور لائیو باربی کیو کا بھی انتطام کیا گیا ہے تاکہ ایونٹ میں شریک لوگوں کو تفریح طبع کی تمام سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ بسنت میلے میں شریک لوگوں کے درمیان قرعہ اندازی کی جائے گی جس میں انہیں ڈور، پتنگیں، موبائل فون اور دیگر قیمتی انعامات بھی دئیے جائیں گے۔ انعقاد کی قرعہ ہر ایک گھنٹہ کے بعد ہوگی، ایونٹ کے دوران پاکستان کے نامور گلوکار اور فنکار بھی لائیو پرفارم کریں گے۔

ایونٹ کے منتظمین نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ وطن سے دور پردیسیوں کو وطن کے رنگ بذریعہ بسنت دکھائے جائیں۔ اس ایونٹ کی کامیابی پر اگلے سال اس سے بھی بڑھ کر بسنت کا تہوار منایا جائے گا اور پتنگوں کے ذریعے پردیس میں دیس کے رنگ بکھیرے جائیں گے۔

مزید : عرب دنیا