لاہوراورملتان میں کرونا وائرس کے شبہ میں 4 چینی باشندوں سمیت5 افراد زیرعلاج،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

لاہوراورملتان میں کرونا وائرس کے شبہ میں 4 چینی باشندوں سمیت5 افراد ...
لاہوراورملتان میں کرونا وائرس کے شبہ میں 4 چینی باشندوں سمیت5 افراد زیرعلاج،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سروسز ہسپتال میں کرونا وائرس کے مشتبہ چینی باشندوں کی تعداد3 ہو گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آنے پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے محکمہ صحت اورصوبائی انتظامیہ کوکروناوائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سروسز ہسپتال لاہورمیں کرونا وائرس کے مشتبہ چینی باشندوں کی تعداد3 ہو گئی،تینوں چینی باشندے حالیہ دنوں میں چینی شہرودہان سے پاکستان پہنچے،ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ چینی باشندے نزلہ ،زکام ،کھانسی اورتیز بخار کی علامات کے ساتھ آئے ،چینی باشندوں کو علاج معالجہ کیلئے آئسو لیشن وارڈ میں پہنچادیاگیااورتینوں باشندوں کے ٹیسٹوں کیلئے نمونے حاصل کرلئے گئے۔
ادھروزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آنے پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے محکمہ صحت اورصوبائی انتظامیہ کوکروناوائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے کروناوائرس کے حوالے سے چوکس رہیں ۔
جبکہ ملتان میں بھی کرونا وائرس کے شبہ میں چینی باشندے سمیت2 افراد نشترہسپتال میں زیرعلاج ہیں ،چینی شہری ملتان سکھرموٹروے پر ترقیاتی منصوبوں پر بطورفنانس منیجرکام کررہا تھا،چینی شہری فینگ فین چین کے شہرودہان سے 21جنوری کو ملتان پہنچاتھا،چینی باشندہ انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع چینی کیمپ میں مقیم تھا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ملتان کا رہائشی رحمت اللہ 5 روز قبل چین سے واپس آیاتھا،نشترہسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ دونوں مریضوں کے خون کے رپورٹ دو سے تین روز میں ملے گی ۔