انسٹاگرام کا نیا ٹرینڈ، حرا مانی نے اپنی تصاویر شیئرکردیں

انسٹاگرام کا نیا ٹرینڈ، حرا مانی نے اپنی تصاویر شیئرکردیں
انسٹاگرام کا نیا ٹرینڈ، حرا مانی نے اپنی تصاویر شیئرکردیں

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ حرامانی بھی انسٹا گرام پر تیزی سے مقبول ہوتے ٹرینڈکا حصہ بن گئیں اور اپنی لنکڈ ان ، فیس بک ، انسٹا گرام اور ٹنڈرپروفائل پر لگی مختلف تصاویر شیئر کردیں۔

دو بول اور میرے پاس تم ہو جیسے معروف ڈراموں کی اداکارہ نے اس ابھرتے ہوئے ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے تصویر کے ساتھ کیپشن جمایا ’صرف اور صرف تفریح کیلئے‘۔

حرا کی تصویر کو ترپن ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیاجبکہ سیکڑوں افراد نے مثبت و منفی تبصرے کئے۔

تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کے اس پلیٹ فارم پر یہ ٹرینڈ امریکی ادکارہ ڈولی پارٹن نے چارروز پہلے شروع کیا جس کے بعد ان کے تیس لاکھ کے قریب فالوورز نے دھڑا دھڑاپنی تصاویرشیئر کرنا شروع کردیں اور اب دنیا بھرمیں لوگ اس ٹرینڈ کا حصہ بن رہے ہیں۔

اس ٹرینڈ میں سوشل میڈیا صارفین کی لنکڈ ان ، فیس بک ، انسٹا گرام اور ٹنڈر پر لگی پروفائل فوٹوز دراصل ویب سائٹ کے رجحان کو ظاہر کررہی ہیں۔

مزید : تفریح