پاکستان کسی ڈاکٹر کا پرائیویٹ کلینک نہیں، وزیراعظم ہاوس عوام کو وضاحت دے،روف کلاسرا نے وزیراعظم کو کھری کھری سنادیں

پاکستان کسی ڈاکٹر کا پرائیویٹ کلینک نہیں، وزیراعظم ہاوس عوام کو وضاحت ...
پاکستان کسی ڈاکٹر کا پرائیویٹ کلینک نہیں، وزیراعظم ہاوس عوام کو وضاحت دے،روف کلاسرا نے وزیراعظم کو کھری کھری سنادیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی روف کلاسرا نے عمران خان کے دورہ سوئٹزرلینڈ کے اخراجات ان کے دوستوں کی جانب سے اٹھائے جانے پر تحفظا ت کا اظہارکردیا۔وزیراعظم کے دورہ سوئٹزرلینڈ کے اخراجات دوستوں اور میڈیکل کمپنی سے وابستہ شخص کی جانب سے اٹھائے جانے پر وزیراعظم کو کھری کھری سناتے ہوئے وضاحت بھی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز پر چلنے والی ایک خبر میں دعویٰ کیاگیاہے کہ” عمران خان کا دورہ سوئٹزرلینڈ، اخراجات اکرام سہگل و دیگر دوستوں نے اٹھائے“۔

اس خبرپرردعل دیتے ہوئے روف کلاسرا نے کہا”اگر یہ سچ ہے تو بہت alarming ہے۔پاکستان پرائیوئٹ کمپنی یا کسی ڈاکٹر کا کلینک نہیں جسے فارماسوٹیکلز کمپنیاں دوائی لکھوانے بدلے شمالی علاقوں کی سیر کرائیں یا کلینک میں سامان رکھوا دیں۔ اگر ایسا ہوا ہے تو یہ وزیراعظم کے عہدے کی شان کے خلاف ہے۔وزیراعظم آفس حکومت عوام کووضاحت دے۔“

روف کلاسرا کے ٹویٹ کے جواب میں ایک شخص ایم زبیر نواز نے کہا’لیکن کلاسرا صاحب یہ بات تو PMIK نے شوکت خانم کے فنڈ ریزنگ ٹیلیتھان میں ڈیووس جانے سے پہلے ہی بتا دی تھی اور چھپائی نہیں۔ انہوں نے خزانے پر پڑنے والے بھاری اخراجات کی وجہ سے ڈیوس کا دورہ ملتوی کر دیا تھا لیکن پھر اکرام سہگل کے اصرار اور دورے کو اسپانسر کرنے پر حامی بھری.‘

مزید : علاقائی /اسلام آباد