وزیراعلیٰ محمود خان سے اختلافات،خیبرپختونخوا کے تین صوبائی وزرا کو کابینہ سے نکال دیاگیا

وزیراعلیٰ محمود خان سے اختلافات،خیبرپختونخوا کے تین صوبائی وزرا کو کابینہ ...
وزیراعلیٰ محمود خان سے اختلافات،خیبرپختونخوا کے تین صوبائی وزرا کو کابینہ سے نکال دیاگیا

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت میں اختلافات پر 3 صوبائی وزراءکو کابینہ سے نکال دیاگیا،گورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کئی روز سے خیبرپختونخواحکومت میں اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں ،تین صوبائی وزراجن میں (عاطف خان،شہرام ترکئی اور شکیل احمد)شامل تھے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف لابنگ کررہے تھے جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے ایکشن لیتے تینوں وزراءکو عہدوں سے ہٹا دیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام معاملات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیاتھا کہ تینوں وزراان کیخلاف لابنگ میں مصروف ہیں اورتینوں وزراءترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن رہے تھے ،وزیراعلیٰ محمود خان نے ایکشن لیتے ہوئے تینوں وزراکو عہدوں سے ہٹا دیا،گورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔واضح رہے کہ عاطف خان وزیرسیاحت،شہرام ترکئی وزیرصحت اور شکیل احمد وزیرریونیوتھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور