” پی سی بی کو کہہ دیا تھا کہ اگر ۔۔۔“ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم کا حصہ بننے اور جیت میں کردار اداکرنے والے محمد حفیظ بھی دل کی بات زبان پر لے آئے

” پی سی بی کو کہہ دیا تھا کہ اگر ۔۔۔“ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم کا حصہ بننے اور جیت ...
” پی سی بی کو کہہ دیا تھا کہ اگر ۔۔۔“ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم کا حصہ بننے اور جیت میں کردار اداکرنے والے محمد حفیظ بھی دل کی بات زبان پر لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سینیئر بلے باز محمد حفیط نے کہا ہے کہ انہوں نے پی سی بی کو کہہ دیا تھا کہ اگر ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو بتا دیں۔ پاکستان کی جیت اہم ہے حفیط یا کوئی دوسرا کھلاڑی نہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا انہیں خوشی ہے کہ ٹیم میں شامل ہوتے ہی بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی میں کردار ادا کیا۔ باو¿لنگ ٹیسٹ کی پریکٹس کررہا ہوں۔ بہت جلد بائولنگ ٹیسٹ کلیئرکرلوں گا۔ محمد حفیظ نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو بلا وجہ ٹیم سے باہر رکھنا اچھی بات نہیں۔ وہ پی سی بی کو صاف کہہ چکے تھے کہ اگر ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو بتادیں۔

سینیئر بلے باز کا کہنا تھا کہ سیریز نام کرنے پر کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف کلین سوئپ کریں گے۔سابق کپتان نے حارث رئوف کو بہترین بائولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم کا مستقبل ہیں۔ جو ہر چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

کھیل -