مافیااورمنافع خوروں کوکسی صورت نہ چھوڑیں،وزیراعظم کی عثمان بزدار کو ہدایت

مافیااورمنافع خوروں کوکسی صورت نہ چھوڑیں،وزیراعظم کی عثمان بزدار کو ہدایت
مافیااورمنافع خوروں کوکسی صورت نہ چھوڑیں،وزیراعظم کی عثمان بزدار کو ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں پرکام تیزکیاجائے اورفنڈزکابروقت استعمال یقینی بنایا جائےگا،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ عام آدمی کوریلیف کیلئے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے،صوبائی وزرامحکموں میں گڈگورننس یقینی بنائیں،مافیااورمنافع خوروں کوکسی صورت نہ چھوڑیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان دار سے ون آن ون ملاقات کی،ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال ،سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی امور پر گفتگوہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو ارکان اسمبلی کے تحفظات پر بریفنگ دی ،وزیراعلیٰ نے آٹا بحران کے حوالے سے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی،رپورٹ کے مطابق ترقیاتی پروگرام کے تحت 22 جنوری تک 187 ارب روپے جاری ہوئے،مختلف منصوبوں پر 107 ارب روپے خرچ کئے گئے،42 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کیلئے مختص کئے گئے،وزیراعلیٰ عثمان دار نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ انفراسٹرکچرفنڈزکی تجویززیرغورہے،جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 62 ارب روپے مختص کئے گئے،جنوبی پنجاب کیلئے 42 ارب روپے کے فنڈزجاری کیے جاچکے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ عبوری صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ 2017 فنکشنل ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں پرکام تیزکیاجائے اورفنڈزکابروقت استعمال یقینی بنایاجائےگا،وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کوریلیف کیلئے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے،صوبائی وزرامحکموں میں گڈگورننس یقینی بنائیں،مافیااورمنافع خوروں کوکسی صورت نہ چھوڑیں۔