تحریک انصاف کے باغی اراکین اور ق لیگ کے لوگ کس سے رابطے میں ہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ، عمران خان کیلئے پریشان کن خبر

تحریک انصاف کے باغی اراکین اور ق لیگ کے لوگ کس سے رابطے میں ہیں ؟ بڑا دعویٰ ...
تحریک انصاف کے باغی اراکین اور ق لیگ کے لوگ کس سے رابطے میں ہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ، عمران خان کیلئے پریشان کن خبر

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے باغی ارکان اور ان کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے وزیراعظم عمران خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران حکومت کو ملک سنوار نے کا پورا موقع دیا لیکن انہوں نے دیوالیہ کر دیا۔انہوں نے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے باغی ارکان اور ق لیگ کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، سلیکٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے۔رانا تنویر نے اپنے بیان میں لندن جانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن ہمیں طلب کیا گیا نہ علم ہے، وفاق اور پنجاب میں تبدیلی ہمارے ٹارگٹ ہیں لہذا کوئی لندن پلان نہیں بن رہا۔

مزید : قومی