وزیراعظم کی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کا مقصد کیا تھا؟ عمران خان نے خود ہی بتادی

وزیراعظم کی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کا مقصد کیا تھا؟ عمران خان ...
وزیراعظم کی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کا مقصد کیا تھا؟ عمران خان نے خود ہی بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر شرکا سے اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاملاقات کا مقصد آپ کے حلقوں کے مسائل جاننااور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے متعلق رکاوٹوں کے حل کیلئے ہدایات دیناہے۔

دنیا نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا انہوں نے کہا ترقیاتی کاموں سے متعلق کسی علاقے کونظراندازنہیں کیاجائےگا۔افراتفری پھیلاکرانتظامی تبدیلیوں کوناکام بنایاجارہاہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوامی رابطے جاری رکھیں۔عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں۔وزیراعظم نے صوبائی حکومت کوارکان کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ارکان نے حلقے کے سماجی وترقیاتی مسائل کے حل میں رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارجرائم پیشہ عناصرقانون کی گرفت میں آئے ہیں صوبے کی تاریخ میں پہلی بارقبضہ مافیاکےخلاف گھیراتنگ کیاگیا۔ واضح کرناچاہتاہوں کہ ہم کسی کے دباو¿میں نہیں آئیں گے۔ عمران خان نے کہاہمارے منشورکا بنیادی مقصدکرپشن کا خاتمہ ہے۔ منظم مافیا حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے ایسے عناصر مذموم مقاصدکےلئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ہمیشہ چیلنجزکا سامنا کیا آئندہ بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں گورنر چودھری سرور اور وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتیں کیں۔وہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کے علاوہ ناراض گروپ کے تحفظات کا جائزہ بھی لیں گے۔ ان کی ناراض گروپ کے ارکان سے ملاقات بھی طے ہے جس میں پنجاب کے سیاسی محاذ پر الجھے معاملات کو سلجھانے کی کوشش بھی کریں گے۔