دل دل پاکستان اور آئو بچو سنو کہانی کی پیروڈی ، میاں نواز شریف پر طنز، ویڈیو وائرل ہوگئی

دل دل پاکستان اور آئو بچو سنو کہانی کی پیروڈی ، میاں نواز شریف پر طنز، ویڈیو ...
دل دل پاکستان اور آئو بچو سنو کہانی کی پیروڈی ، میاں نواز شریف پر طنز، ویڈیو وائرل ہوگئی

  



لاہور (ویب ڈیسک) دل دل پاکستان اور آئو بچو سنو کہانی تو آپ نے سن اور پڑھ رکھا ہوگا ، اب ان کی پیروڈی کرکے ایک مزاحیہ گانا تیار کرلیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم کو طنز کا نشانہ بنایا گیا۔

سابق وزیراعظم کے بیرون ملک جانے کے بعد ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی کمزور پڑ گیا اور اس ویڈیو میں مرکزی خیال اسی  نعرے کو ہی بنایا گیا۔ اس ویڈیو میں نہ صرف مسلم لیگ ن کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی گئی بلکہ اس کا  مبینہ ماضی اور  مارشل لا کے نتیجے میں حکومت  کے خاتمے کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔ اس گانے میں شہبازشریف کے سیاسی کردار،  نوازشریف کے بیرون ملک جانے ، لندن میں کھانوں  اور مقدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔ اس پیروڈی سانگ کی کمپوزنگ سکندر خاقان نے کی جبکہ معروف صحافی طارق متین نے لکھا ۔ اصغر چشتی اس کے ڈائریکٹر تھے۔ 

ویڈیو دیکھئے 

مزید : ڈیلی بائیٹس