چیف سیکریٹری سندھ سید ممتا ز علی شاہ کی سابق وزیرعلی مردان شاہ کی وفات پرا ن کے اہلخانہ سے تعزیت

 چیف سیکریٹری سندھ سید ممتا ز علی شاہ کی سابق وزیرعلی مردان شاہ کی وفات پرا ن ...
 چیف سیکریٹری سندھ سید ممتا ز علی شاہ کی سابق وزیرعلی مردان شاہ کی وفات پرا ن کے اہلخانہ سے تعزیت

  



عمرکو ٹ (سید ریحان شبیر  )   چیف سیکریٹری سندھ سید ممتا ز علی شاہ نے آج گاؤں کھاروڑو سید عمرکوٹ میں سابقہ صوبائی وزیر اور ایم پی اے سید حاجی علی مردان شاہ کی وفات پرا ن کے بھائی اور ضلع کاؤنسل چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ،صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ اور ان کے فرزند ضلع کاؤنسل ممبرسید امیر علی شاہ سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سید علی مردان شاہ بہت بڑی قدآور شخصیت کے مالک او رسیاسی و سماجی خدمات کی وجہ سے ایک بڑا نام ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، سید علی مردان شاہ نے اپنے ضلعے اور پورے سندھ میں ان کا نام ان کی خدمات کی وجہ سے ہمیشہ عمرکوٹ کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گااور ان کی ایک بہت بڑی خوبی وہ ہمیشہ غریبوں اور مسکین لوگوں کی خوشیوں اور غموں میں سب سے پہلے شریک ہوتے تھے اور ان کے کوئی بھی مسائل ہوں اس کو حل کروانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے تھے۔

اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے آئی جی سندھ سے متعلق کئے گے سوال کے جواب  میں کہا کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری کی تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ کی مشاورت کے ساتھ حکومت کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کوئی بھی مسائل پیش آتا ہے اس کے لیے سرکاری قانونی کمیٹی (سی سی آئی) کے اجلاس میں مشاورت کے بعد حل ہو جاتا اور اور آئی جی سندھ کا مسئلا بھی حل ہو جائے گا،آٹے سے متعلق کئے گے سوال کے جواب میں آپ نے کہا کہ سندھ میں آٹے کا بحران ٹرانسپورٹر وں کی ہڑتال کی وجہ سے پیش آیا اور حالات اب معمول پر آ چکے ہیں ۔

اس موقع پر محکمہ اطلاعات سندھ کے مسائل سے متعلق کئے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کا ترجمان ہے اور ان کے مسائل کافی حد تک حل کئے گے ہیں اور خصوصی طور پر سندھ کے مختلف اضلاع میں محکمہ سندھ کے آفسوں میں سہولیات وقتن بہ وقتن وسائل کے مطابق ترجیحاتی بنیادوں پر حل کر دئے جاتے ہیں اور اگر کسی بھی ضلع اطلاعات آفیس میں مسائل درپیش ہیں توا س کے متعلقہ ادارے کے سیکریٹری اور بالا آفسران رجوع کریں، اس موقع پر ایم پی اے قاسم سراج سومرو، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن،مونسپل چیرمین خالد سراج سومرو اور دیگر آفیسران اس موقع موجود تھے۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ