کراچی کا وہ علاقہ جہاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی جاری لیکن انتظامیہ خاموش،تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا

کراچی کا وہ علاقہ جہاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی جاری لیکن انتظامیہ خاموش،تحریک ...
کراچی کا وہ علاقہ جہاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی جاری لیکن انتظامیہ خاموش،تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور  رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا حلقہ پی ایس 97 کے علاقے الطاف ٹاؤن کا دورہ ،رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ کورنگی حلقہ پی ایس 97 میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور انتظامیہ خاموش ہے، کورنگی پی ایس 97 الطاف ٹاؤن میں حفاظتی بند کاٹ دیا گیا ، بند کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی،بغیر اجازت بند کس کی سربراہی میں کاٹا گیا ؟علاقہ انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا ہے کہ الطاف ٹاؤن میں بلڈر مافیا کا راج بدستور جاری و ساری ہے، بلڈر مافیا نے علاقے کی مین شارع کو ختم کرکے ڈمپنگ پوائنٹ بنادیا ہے، سڑک پر ملبہ کچرا اور توڑ پھوڑ کا سامان ڈال دیا جاتا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، عوامی شکایات اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بناء پر الطاف ٹاؤن کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار شکایات درج کروائی ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں، بند کاٹنے والوں کیخلاف ڈی سی اور سندھ حکومت سمیت بلدیاتی ادارے قانونی کارروائی کریں بصورت دیگر ہمیں عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔انہوں نے  کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی قانون شکنی ہے، اگر اداروں کی جانب سے کارروائی یقینی نہ بنائی گئی تو بند کاٹے جانے کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کرینگے۔