7سالہ عوض نورقتل کیس میں بڑی پیشرفت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایسا انکشاف کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

7سالہ عوض نورقتل کیس میں بڑی پیشرفت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایسا انکشاف کہ آپ ...
7سالہ عوض نورقتل کیس میں بڑی پیشرفت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایسا انکشاف کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

  



نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں قتل ہونے والی 7 سالہ بچی سے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ننھی پری عوض نور کے لواحقین کے وکیل عزیز الدین کے مطابق عوض نورکی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں سات سالہ بچی عوض نور کو مدرسہ جاتے ہوئے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پانی کی ٹینکی میں غوطے دے کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزمان بچی کے چچا اور دیگر اہل علاقہ کو دیکھ کر بچی کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر فرارہوگئے بچی کی لاش ٹینکی سے نکالی گئی اور پھر اہل علاقہ نے ملزمان کا پیچھا کرکے رات گئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں ایک ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ بچی کے ماموں نے اپنے حجرے میں اسے 2 بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے اس نے یہ گھناﺅنا کام کیا تھا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /نوشہرہ