’مجھے بچوں کی خواہش تھی لیکن پھر ایک دن گھر آیا تو اپنی بیگم کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا‘

’مجھے بچوں کی خواہش تھی لیکن پھر ایک دن گھر آیا تو اپنی بیگم کو رنگے ہاتھوں ...
’مجھے بچوں کی خواہش تھی لیکن پھر ایک دن گھر آیا تو اپنی بیگم کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بی بی سی پر نشر ہونے والے معروف ڈانس شو ’سٹرکٹلی کم ڈانسنگ‘ (Strictly cme dancing)کے جج اور معروف ڈانسر و کوریو گرافر کریگ ریول ہورووڈ نے ایک انٹرویو میں اپنی سابق اہلیہ کے متعلق ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 55سالہ کریگ نے بتایا کہ ”میں 25سال کا تھا جب میں نے 30سالہ جینی سے شادی کی۔ ہماری شادی 1990ءمیں ہوئی اور 1992ءمیں ہماری طلاق ہو گئی۔ ہم دونوں ہی شادی کے فوراً بعد بچے پیدا کرنے کے خواہش مند تھے۔ میں جینی سے بہت محبت بھی کرتا تھا لیکن ایک روز میں گھر واپس آیا تو وہ کسی اور مرد کے ساتھ بستر میں قابل اعتراض حالت میں موجود تھی۔ مجھے دیکھ کر وہ کہنے لگی کہ وہ اس مرد سے محبت کرتی ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔“
کریگ کا کہنا تھا کہ ”اس واقعے کے بعد ہماری طلاق ہو گئی اور جینی نے اس مرد کے ساتھ شادی کر لی۔ اب اس کا ایک بیٹا بھی ہے۔ جینی کو وہ سب کچھ مل گیا جو وہ چاہتی تھی۔ میں چونکہ ہم جنس پرست بھی تھا اور عورت میں بھی دلچسپی رکھتا تھا چنانچہ دونوں طرح کے جنسی رجحان رکھنے کے باعث بچہ پیدا کرنا میرے لیے مشکل نہیں تھالیکن جینی نے مجھ سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ طلاق کے بعد بھی ہماری دوستی قائم رہی ۔ ہم اکٹھے چھٹیوں پر جاتے ہیں۔ وہی میری ویب سائٹ چلاتی ہے۔“