اُلٹی گنگا بہنے لگی، اب مرد بیویوں کے تشدد کا نشانہ بننے لگے

اُلٹی گنگا بہنے لگی، اب مرد بیویوں کے تشدد کا نشانہ بننے لگے
اُلٹی گنگا بہنے لگی، اب مرد بیویوں کے تشدد کا نشانہ بننے لگے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اب تک شوہروں کے ہاتھوں بیویوں پر تشدد ہونے کا سنتے آئے تھے لیکن اب الٹی گنگا بہنے لگی ہے اور بیویوں کے شوہروں پر تشدد کرنے کی شرح تیزی سے بڑھنی شروع ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ میں اس حوالے سے پولیس کے اعدادوشمار سامنے آئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10سال کے دوران اپنے شوہروں پر تشدد کرنے والی بیویوں کی تعداد لگ بھگ 3گنا بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2009ءمیں بیویوں کے شوہروں پر تشدد کرنے کے 27ہزار 762کیس رپورٹ ہوئے تھے، جو کہ 2018ءمیں بڑھ کر 92ہزار 409تک پہنچ گئے ہیں۔ سب سے زیادہ کیس برطانوی علاقے ویسٹ یارک شائر میں رپورٹ ہوئے جہاں 10ہزار خواتین نے اپنے شوہروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس وقت برطانیہ میں خواتین کے اپنے شوہروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے روزانہ اوسطاً 2ہزار کیس سامنے آ رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس