شرط ہارنے والی لڑکی نے میچ کے دوران سٹیڈیم میں ہی کپڑے اُتار دئیے

شرط ہارنے والی لڑکی نے میچ کے دوران سٹیڈیم میں ہی کپڑے اُتار دئیے
شرط ہارنے والی لڑکی نے میچ کے دوران سٹیڈیم میں ہی کپڑے اُتار دئیے

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلین فٹ بال گرانڈ فائنل کے دوران ایک لڑکی شرط ہار گئی اور ایسا کام کر ڈالا کہ سٹیڈیم میں موجود ہر شخص شرم کے مارے آنکھوں پر ہاتھ رکھنے پر مجبور ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 31سالہ ہیتھر مک کارٹنے نامی یہ لڑکی سابق ماڈل تھی جس نے شرط لگائی تھی کہ فائنل میں ہاﺅتھرون کی ٹیم جیتے گی لیکن مخالف ٹیم سڈنی سوانز نے ہاﺅتھرون کو پچھاڑ دیا اور ہاﺅتھرون میچ ہار گئی۔

رپورٹ کے مطابق شرط ہارنے پر ہیتھر نے بھرے سٹیڈیم میں کپڑے اتار دیئے اور برہنہ ہو گئی۔ اس کے برہنہ ہونے پر سکیورٹی عملہ اس کی طرف دوڑ پڑا اور اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔اس نے ایک رات حوالات میں گزاری اور پھر رہا ہو گئی۔ اس کا کہنا ہے کہ ”مجھے اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں بلکہ مجھے ایسا کرکے بہت اچھا لگا۔ میں نے شرط لگائی تھی کہ ہاﺅتھرون ہار گئی تو میں سب کے سامنے کپڑے اتار دوں گی۔ چنانچہ میں نے وہی کیا جو شرط ہارنے پر مجھے کرنا چاہیے تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس