6 سال کے جسمانی تعلق کے بعد خاتون نے ہوائی جہاز سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغرب میں جنسی بے راہروی اس نہج کو پہنچ چکی ہے کہ وہاں مرد کی مرد اور عورت کی عورت کے ساتھ شادی کی خبریں آنا معمول بن گیا ہے لیکن اب ایک خاتون کی ایک ایسی چیز سے شادی کی خبر آ گئی ہے کہ سن کر آپ سر پیٹ لیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ 30سالہ مشعیل کوبکے نامی خاتون جرمنی کے دارالحکومت برلن کی رہائشی ہے۔ وہ گزشتہ 6سال سے ایک ہوائی جہاز کی محبت میں گرفتار ہے اور اکثر اس سے ملاقات کرنے جاتی اور اس کے ساتھ رومانوی تعلق قائم کرتی ہے۔
مشعیل کا دعویٰ ہے کہ یہ بوئنگ 737-800طیارہ بھی اس سے محبت کرتا ہے، وہ تو یہ دعویٰ بھی کرتی ہے کہ وہ اور یہ ہوائی جہاز کئی بار جنسی تعلق بھی قائم کر چکے ہیں۔ یہ ناکارہ جہاز برلن تیگل ایئرپورٹ پر کھڑا ہے۔ اس 6سالہ رومانوی تعلق کے بعد اب مشعیل نے بالآخر اس جہاز کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کا محبوب جہاز 18مارچ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ مشعیل نے اس جہاز کا ایک چھوٹا سا ماڈل بھی بنوا رکھا ہے جس وہ اپنے ساتھ لے کر بستر میں سوتی ہے۔