دنیا بھر کی معروف ترین فحش اداکارائیں ایک جگہ جمع ہوگئیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دنیا کے سب سے شرمناک میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس میلے کا نام ’اے وی این اڈلٹ انٹرٹینمنٹ ایکسپو‘ (AVN Adult Entertainment Expo)ہے جو امریکی شہر لاس ویگاس کے ’دی ہارڈ راک ہوٹل اینڈ کیسینو‘ میں ہر سال منعقد ہوتا ہے اور امریکہ ہی نہیں، دنیا بھر سے فحش فلموں کے اداکار اور اداکارائیں اس میلے میں شرکت کرتے ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بھی آتے ہیں۔
اس میلے میں جنسیت سے متعلقہ اشیاءبنانے والی کمپنیاں بھی اپنے سٹالز لگاتی اور اپنی مصنوعات فروخت کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اس میلے میں 700سے زائد فحش اداکار اور اداکارائیں شرکت کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کو توقع ہے کہ اس بار مداحوں کی صورت50ہزار لوگ اس میلے میں آئیں گے۔ اس بار دیگر 400سے زائد کمپنیوں کے ساتھ جنسی روبوٹس بنانے والی کمپنی ’رئیل ڈولز‘ بھی میلے میں اپنا سٹال لگا رہی ہے۔