وہ 5 کام جو خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے والے میاں بیوی رات کو سونے سے پہلے کرتے ہیں

وہ 5 کام جو خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے والے میاں بیوی رات کو سونے سے پہلے ...
وہ 5 کام جو خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے والے میاں بیوی رات کو سونے سے پہلے کرتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشگوار ازدواجی زندگی ایک نعمت ہے جس کا حصول اتنا بھی مشکل نہیں جتنا عام لوگ خیال کرتے ہیں۔ اگر آپ صرف شریک حیات کو دن میں دو گھنٹے وقت دیں، اس کی بات توجہ سے سنیں تو آپ اپنے تعلق میں واضح بہتری دیکھیں گے۔ بہرحال اب ماہرین نے پانچ ایسے کام بتا دیئے ہیں جنہیں کرنے سے میاں بیوی اپنے ازدواجی تعلق کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان میں پہلا کام یہ ہے کہ میاں بیوی دونوں اکٹھے سونے کے لیے بیڈروم میں جائیں۔ جن میاں بیوی میں سے ایک پہلے اوردوسرا کافی وقت بعد میں سونے کے لیے بیڈروم جاتا ہے، ان کا ازدواجی تعلق خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
ماہرین نے دوسرا کام یہ بتایا کہ بیڈروم میں فون کال اور میسجز کا جواب مت دیں۔ بیڈروم میںجانے کے بعد تمام وقت اپنے شریک حیات کے لیے مختص کر دیں۔تیسرا کام یہ کہ بستر میں کبھی غصے کی حالت میں مت جائیں۔ اگر میا ں بیوی میں کوئی جھگڑا ہو گیا ہے تو بیڈروم جانے سے پہلے اس مصالحت کا کوئی پہلو نکالیں اور جھگڑا ختم کریں۔ چوتھا کام یہ کہ اپنا دفتر وغیرہ کا کام بیڈروم میں مت لے کر جائیں۔ جو بھی کام ہے وہ بستر میں جانے سے پہلے نمٹالیں۔ اپنے بیڈروم کو پرسکون بنائیں اور ٹی وی سمیت دیگر ڈیوائسز بیڈروم میں کبھی نہ رکھیں۔ ماہرین کے ان پانچوں مشوروں کا اگر آپ مرکزی نقطہ دیکھیں تو وہ یہی ہے کہ اپنے شریک حیات کو وقت اور توجہ دیں۔ آپ کا ازدواجی تعلق خودبخود بہتر ہوتا چلا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -