خبردار پاکستانیو! اب پولیس ہر چیز ریکارڈ کرے گی

خبردار پاکستانیو! اب پولیس ہر چیز ریکارڈ کرے گی
خبردار پاکستانیو! اب پولیس ہر چیز ریکارڈ کرے گی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک نیا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق تجربہ یہ ہے کہ اسلام آباد پولیس کی وردی میں ایک کیمرا بھی شامل کر دیا گیا ہے جو ان کے شہریوں کے ساتھ رابطے کی تمام تفصیلات کو ریکارڈ کرے گا۔ سڑکوں پر پولیس آفیسرز جہاں جائیں گے اور جس سے بات کریں گے وہ سب کچھ ریکارڈ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اگر پولیس کسی شخص کو کسی جرم میں گرفتار کرے گی تو اس شخص کا پیچھا کرنے ، تلاشی لینے اور گرفتار کرنے سے تمام معاملات کیمرے میں ریکارڈ ہو جایا کریں گے جنہیں پولیس بطور ثبوت عدالت میں پیش کرے گی۔ رواں ہفتے کے آغاز میں کچھ آفیسرز کی وردی میں کیمرے لگائے گئے تھے اور اب بتدریج ان کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد