’سب کےلئے بہتر ہوگا کہ اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں‘ وزیر اعظم نے پنجاب کے ناراض ارکان کو وارننگ دے دی

’سب کےلئے بہتر ہوگا کہ اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں‘ وزیر اعظم نے پنجاب کے ناراض ...
’سب کےلئے بہتر ہوگا کہ اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں‘ وزیر اعظم نے پنجاب کے ناراض ارکان کو وارننگ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہیں گے، سب کیلئے بہتر ہوگا کہ اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں، گھر کی باتیں گھر میں رہیں تو اچھا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ناراض ارکان نے وزیر اعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے اور پولیس کی شکایت کی۔ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کا موقف تسلیم کر لیا، انہوں نے بیورو کریسی کو سیاسی نمائندوں کا احترام کرنے کی ہدایت کی اور کہا سب ایم پی ایزقابل احترام ہیں،بیوروکریسی کوان کااحترام کرناہوگا۔
ناراض ارکان کی شکایت پر وزیر اعظم نے کہا عثمان بزدار با اختیار تو ہیں، اور کیا مارشل لا ایڈمنسٹریٹر لگادوں ؟۔ انہوں نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار وزیر اعلیٰ ہیں اور رہیں گے۔
وزیراعظم نے ناراض اراکین کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تمام جائز مطالبات منظور کیے جائیں گے،گھرکی باتیں صرف گھرمیں کی جاتی ہیں،سب کےلئے بہتر ہوگا کہ اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں۔آٹا اور گندم کے بحران کا علم ہے،بحران میں ملوث افراد کا بھی علم ہے، ہم بہت جلد معاشی بحران سے نکل آئیں گے۔