’ہو ہی نہیں سکتا یہ میرے پیسے کے پیچھے ہو‘ 35 سالہ جوان اور 80 سالہ بزرگ خاتون کی انوکھی ترین پریم کہانی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔ اس بے جوڑ جوڑے کی کہانی سن کر آپ کو اس کہاوت پر یقین بھی آ جائے گا۔ دی مرر کے مطابق اس جوڑے میں آدمی کی عمر 35سال ہے جسے ایک 80سالہ خاتون سے محبت ہو گئی اور خاتون بھی اسے محبت کرنے لگی۔ یہ آدمی مصری شہری ہے جو روزگار کی غرض سے برطانیہ میں مقیم ہے، جبکہ خاتون برطانوی شہری اور پنشنر ہے۔
محمد احمد ابراہیم نامی اس شخص اور آئرس جونز نامی اس خاتون کی ملاقات فیس بک پر ہوئی۔ وہی چیٹنگ کرتے دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ اس جوڑے کے متعلق لوگوں کا کہنا ہے کہ اس آدمی کی نظر اس خاتون کے پیسے پر ہے جو اس کی عمر بھر کی جمع پونجی ہے لیکن آئرس کا کہنا ہے کہ ”یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ابراہیم کی نظر میرے پیسے پر ہو۔ہم اب شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اگر اس کی نظر میرے پیسے پر ہوتی تو وہ یہ سن کر مایوس ہو جاتا اور شادی سے انکار کر دیتا کہ میں پنشن پر زندگی گزار رہی ہوں اور میرے پاس کوئی بڑی رقم بھی جمع نہیں ہے۔میں نے گزشتہ 4دہائیاں جنسی تعلق کے بغیر گزاری ہیں اور میں 4گھنٹے میں اس کی محبت میں گرفتار ہو گئی۔ ایسا بلاجواز نہیں ہوا۔ یہ اس کی محبت تھی جس نے مجھے اس کی طرف کھینچ لیا۔ “