واٹس ایپ آڈیو میسجز پاس لوگوں کو سنائے بغیر سننے کا طریقہ جو آپ کو معلوم نہیں

واٹس ایپ آڈیو میسجز پاس لوگوں کو سنائے بغیر سننے کا طریقہ جو آپ کو معلوم نہیں
واٹس ایپ آڈیو میسجز پاس لوگوں کو سنائے بغیر سننے کا طریقہ جو آپ کو معلوم نہیں

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ پر آڈیو میسجنگ کی سہولت بھی موجود ہے تاہم اس میں مسئلہ یہ ہے کہ آپ دوسروں کی موجودگی میں آڈیو پیغامات نہیں سن سکتے۔ خاطر جمع رکھیں، اس کا بھی ایک طریقہ موجود ہے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ ویب سائٹ gadgetsnow.com کے مطابق طریقہ کچھ یوں ہے کہ آئندہ جب آپ کو کوئی آڈیو میسج آئے اور آپ دیگر لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوں تو ایئرفونزلگانے کی بجائے صرف اپنے آڈیو میسج پر کلک کریں اور فون کو اس طرح کان سے لگا لیں جیسے آپ کال سن رہے ہوں۔

جب آپ فون کو کان سے لگا لیتے ہیں تو واٹس ایپ کے آڈیو میسج کی آواز بھی سپیکرز کی بجائے ’ایئرپیس‘ سے آتی ہے جیسے کال کی آواز آتی ہے۔ چنانچہ اس طریقے پر عمل کرنے سے آپ دوسرے لوگوں میں بیٹھ کر ایئرفونز استعمال کیے بغیر بھی آرام سے اپنے آڈیو میسجز سن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ طریقہ صرف واٹس ایپ آڈیو فائلز پر کام کرتا ہے، ویڈیوز پر نہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی