پاکستان کے اہم شہر میں دھماکہ، امدادی کارروائیاں شروع ہوئیں تو دوسرا دھماکہ بھی ہوگیا
باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق فاٹا کی ایجنسی باجوڑ میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑ کی تحصیل سالار زئی کے علاقے درہ میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوئے ہیں۔ پہلے دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے ، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں تو دوسرا دھماکہ بھی ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے۔ مزید امدادی ٹیمیں جائے دھماکہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔