عمران صاحب اگر منافع خوروں، ذخیرہ اندازوں اور قبضہ مافیا سے پیچھا چھڑانا ہے تو سب سے پہلے ۔۔۔مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو پریشان کن مشورہ دے دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اورسابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےوزیراعظم عمران خان کوشدیدتنقیدکا نشانہ بناتے ہوئےکہاہےکہ لفظوں کےہیرپھیر سےاب نہ تو کرپشن چھُپ سکتی ہےاور نہ ہی ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ بدلی جاسکتی ہے،عمران صاحب کی قیادت میں منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں،قبضہ مافیااورچوروں کاٹولہ بدقسمتی سے ملک پہ مسلط ہے،عمران صاحب آپ کی نالائق ، نااہل اور کرپٹ حکومت نے پورے ملک میں طوفان برپاکردیاہے،عمران صاحب عوام کوریلیف اَب صرف آپ کےرخصت ہونے سے ملے گا،عمران صاحب پہلے آپ تو منافع خوروں کو چھوڑیں، اِنہیں کابینہ اور بڑے عہدوں سے نکالیں؟عمران صاحب اگر منافع خوروں، ذخیرہ اندازوں قبضہ مافیا سے پیچھا چھڑانا ہے تو سب سے پہلے آپ سے پیچھا چھُڑانا پڑے گا، کرائے کے ترجمانوں کے جھوٹے بیانوں سے اب کرپشن نہیں چھُپ سکتی۔
تفصیلات کےمطابق مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ عمران صاحب عام آدمی کی زندگی مشکل بنانےمیں آپ اورآپ کی حکومت نےکوئی کسر نہیں چھوڑی،سارے مافیااورمنافع خورآپ کےدائیں بائیں بیٹھےہیں،ملک وقوم کی پہلے اِن سےتوجان چھڑائیں،پاکستان کے عوام آپ کی نالائق، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کی مزید متحمل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا،منافع اورذخیرہ اندوز آپ کے اے ٹی ایم اور دوست ہیں،وہ تو آپ کا کچن چلاتے ہیں، عمران صاحب آٹا اور چینی مافیا نے آپ کے حکم پر ملک میں بحران پیدا کیا ،عمران صاحب اپنے ڈرامہ بازی والے بیانات سے آپ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لفظوں کے ہیر پھیر سے اب کرپشن نہیں چھُپ سکتی اور ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ بدلی نہیں جا سکتی ،ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے جو حقائق اور آپ کا اعمال نامہ شائع کرنا تھا کر دیا ،اب ترجمانوں کے آئیں بائیں شائیں کرنے سے حقائق نہیں بدل سکتے،کرائے کے ترجمانوں کے جھوٹے بیانوں سے اب کرپشن نہیں چھُپ سکتی، پاکستان کے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کو دباؤ میں ڈال کر حقائق نہیں چھُپ سکتے، نالائق، نااہل ، جھوٹی اور کرپٹ حکومت نے سولہ ماہ میں ملک تباہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پشاور میٹرو ، بلین ٹری سونامی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ، گیس اور بجلی کے بلوں میں ڈاکہ کے حقائق کیسے چھپائیں گے؟عمران صاحب آٹا اور چینی کا بحران اور 22 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کا وضاحتی بیان کس سے دلوائیں گے؟حکومت نے سولہ ماہ میں کرپشن کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے،عمران صاحب کی قیادت میں منافع خوروں ، ذخیرہ اندوزوں ، قبضہ مافیا اور چوروں کا ٹولہ بدقسمتی سے ملک پہ مسلط ہے ،عمران صاحب آپ کی نالائق ، نااہل اور کرپٹ حکومت نے پورے ملک میں طوفان برپا کر دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ریکارڈ وقت میں گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی، بارہ ہزار کلو میٹر موٹر وے اور سڑکیں ، میٹرو اور اورنج ٹرین بنائیں جو پوری دنیا کے سامنے ہے،عمران صاحب جو شخص پانچ سال میں ایک شہر میں میٹرو ، ایک پُلی اور ایک میگا واٹ بجلی نہ بنا سکا اُس کے کرائے کے ترجمان بھی بے چارے کیا کر سکتے ہیں ؟عمران صاحب آج تک آپ نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے کسی بھی رہنماکے خلاف سرکاری خزانے میں کرپشن کا الزام تک نہیں لگا سکے،عمران صاحب جب شہباز شریف کے خلاف کوئی الزام ثابت نہ ہو سکا تو آپ کے قابلِ ترس ترجمانوں کے پاس اُن کے لباس پہ تقید کرنے کے سوا اور کچھ نہیں۔