وفاقی حکومت کا کراچی کے ایم این ایز کو 15، 15 کروڑ روپے کے فنڈز دینے کا فیصلہ، ایم کیو ایم رکاوٹ بن گئی، مگر کیوں؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترقیاتی کام شروع ہونے سے پہلے ہی تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں کریڈٹ لینے کا جھگڑا شروع ہوگیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے ایم این ایز کو 15، 15 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی سے تحریک انصاف کے 14 جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے 4 ارکان ہیں اس لیے پی ٹی آئی ارکان کو زیادہ فنڈز ملیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کو دیے گئے ترقیاتی فنڈز کے ایم سی کے ذریعے خرچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اگر پی ٹی آئی ایسا نہیں کرتی تو ایم کی ناراضی برقرار رہے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اس مطالبے کے باعث دونوں اتحادی جماعتوں میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے۔