مسلم لیگ ن کے 50 ارکان اسمبلی حکومت سے مستقل رابطے میں ہیں ،فیاض الحسن چوہان نے بجلیاں گرا دیں

مسلم لیگ ن کے 50 ارکان اسمبلی حکومت سے مستقل رابطے میں ہیں ،فیاض الحسن چوہان ...
 مسلم لیگ ن کے 50 ارکان اسمبلی حکومت سے مستقل رابطے میں ہیں ،فیاض الحسن چوہان نے بجلیاں گرا دیں

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے  وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 50 سے زائد ارکان پی ٹی آئی سے مستقل رابطے میں ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جب  چاہیں اُنہیں پارٹی میں شامل کر سکتے ہیں لیکن ایسی سیاست تحریک انصاف کا وطیرہ نہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نےدعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف  کے 20 ممبران اسمبلی کے فارورڈ بلاک بنانے کی خبریں آج دم توڑ گئی ہیں،حقیقت یہ ہے مسلم لیگ ن کے 50 سے زائد ارکان پی ٹی آئی سے مستقل رابطے میں ہیں اور بزدار حکومت جب چاہے انہیں پارٹی میں شامل کر سکتی ہے لیکن ایسی ادھیڑ بُن کی سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف اور کچھ تجزیہ نگار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آنے جانے کی بجائے کسی اہم مسئلے پر اپنا وقت صرف کریں کیونکہ  پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ہی رہیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ  تمام ارکان نے آج وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،اس لئے  مسلم لیگ ن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف  کے 20 ممبران اسمبلی کے فارورڈ بلاک بنانے کی خبریں آج دم توڑ گئی ہیں۔

مزید : قومی