غریب کمزور ہورہا ہے، مافیا کا مقابلہ ڈٹ کریں گے:شیخ رشیداحمد

غریب کمزور ہورہا ہے، مافیا کا مقابلہ ڈٹ کریں گے:شیخ رشیداحمد
غریب کمزور ہورہا ہے، مافیا کا مقابلہ ڈٹ کریں گے:شیخ رشیداحمد

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہےکہ حکومت کو  نہیں بلکہ زرداری اور شریفوں کے ایجنٹوں کو خطرہ ہے،غریب کمزور ہورہا ہے، مافیا کا مقابلہ ڈٹ کریں گے ،ای سی سی اور کیبنٹ میں آٹے کی مہنگائی پر کھل کر بات کی ہے،عثمان بزدار کہیں بھی نہیں جارہے، ناراض اتحاری بھی مان جائیں گے۔

نیو کٹاریاں میں کارنرمیٹنگ میں گفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدکاکہناتھاکہ سیاست کے بعد فلاحی کاموں کو دیکھو ں گا ،لئی ایکسپریس ضرور  بنے گا کیونکہ  یہ شہر  کے مسائل کا واحد حل ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے  کل ایک آئی ٹی یونیورسٹی کی منظوری لے لی ہے ،راولپنڈی واحد شہر ہوگا جس میں 4 یونیورسٹیاں ہونگی جبکہ چین سے اشتراک کے ساتھ ریلوے یونیورسٹی بھی بنائیں گے ۔ شیخ رشید احمد نےکہا کہ وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیے اُنہوں نے وہ وعدے  پورے کرنے میں مدد کی،دنیا ادھر سے ادھر ہوجائے کوئی بھی عمران خان کی دیانت پر سوال نہیں اٹھا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک  عام بندے کو  پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا،بڑے لوگ چاہتےہیں کہ وہ وزیراعلیٰ بنیں لیکن عثمان بزدارکہیں نہیں جارہے،ایم کیو ایم کی باتیں جائز ہیں  جبکہ چوہدری برادران بھی ہمارے ساتھ ہیں،چوروں اورڈاکوؤں نےملک کونوچاجس کی بناپرآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  کیبنٹ میں تجویز پیش کروں گا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی منتخب لوگوں پر مشتمل ہونا چاہئے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی