اگر کسی لڑکی نے آپ کا کبھی دل توڑا تو اب صرف 300روپے میں بدلہ لے سکتے ہیں

اگر کسی لڑکی نے آپ کا کبھی دل توڑا تو اب صرف 300روپے میں بدلہ لے سکتے ہیں
اگر کسی لڑکی نے آپ کا کبھی دل توڑا تو اب صرف 300روپے میں بدلہ لے سکتے ہیں

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)محبت میں ناکامی پر بہت سوں کو اپنے محبوب پر غصہ تو بہت ہوتا ہے لیکن اس غصے کو نکالنے کا کوئی ’پرامن‘ طریقہ موجود نہیں ہوتا۔ اب ایک فرم نے ناکام عاشقوں کے لیے ایک حیران کن سروس متعارف کرا دی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے سابق محبوب پر غصہ اتار سکتے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ سروس برطانوی فرم ’ہیمسلے کنزرویشن سنٹر‘ فراہم کر رہی ہے جس کے تحت اس سال ویلنٹائنز ڈے پر ناکام عاشقوں کو اپنے محبوب کے نام پر ایک کاکروچ کا نام رکھنے کی سہولت دی جائے گی تاکہ ان کا غصہ کچھ کم ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق ہیمسلے کنزرویشن سنٹر نے اس سروس کا نام ’نیم اے کاکروچ پروگرام‘ رکھا ہے۔ اس سروس کی فیس ڈیڑھ پاﺅنڈ (تقریباً 274روپے)رکھی گئی ہے۔ یہ سروس استعمال کے خواہش مند لوگ فرم کی ویب سائٹ پر جا کر وہاں اپنے سابق محبوب کے نام پر کاکروچ کا نام رکھ سکتے ہیں۔فرم کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے حاصل ہونے والی رقم ایک چڑیا گھر کو عطیہ کی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس