کراچی ایئر پورٹ پر جھاڑیوں میں لگی آگ نے طیارے کو بھی لپیٹ میں لے لیا، انتہائی تشویشناک خبر آگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک ناکارہ طیارے میں آگ لگ گئی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگی تھی جس نے ایئر پورٹ پر موجود ناکارہ طیارے کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ کراچی کے ایئر پورٹ پر اس وقت 6 طیارے کئی سالوں سے ناکارہ کھڑے ہیں جن میں سے ایک آگ کی لپیٹ میںآیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کی 2 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔