ایف آئی اے بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات جلد مکمل کرے:پشاور ہائیکورٹ

ایف آئی اے بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات جلد مکمل کرے:پشاور ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات جلد مکمل کر نے اور رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی تحقیقات 45 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی اور 45 دن کا وقت مکمل ہو چکا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایارجسٹرار پشاور ہائیکورٹ آفس کی جا نب سے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 45 دن کا وقت مکمل ہو چکا ہے اور ایک ہفتے میں رپورٹ تیار کر کے ہائیکورٹ میں جمع کی جائے۔واضح رہے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی 35 مختلف پوائنٹس کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا اس میں بی آر ٹی پراجیکٹ سے متعلق مختلف سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -