بھارت، کالج میں مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی

بھارت، کالج میں مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی

  



پٹنہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی۔بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے جے ڈی ویمن کالج کی انتظامیہ نے طالبات کیلئے کالج کے احاطے میں نئے ڈریس کوڈ کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے مسلم طالبات پر برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔کالج کے اس نئے قانون سے متعلق نوٹس پر کالج پروکٹر اور پرنسپل نے دستخط کیے۔ اس نوٹس میں طالبات کو نئے ڈریس کوڈ پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے 250 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’تمام طالبات کالج میں پہلے سے طے کردہ ڈریس کوڈ کی پاسداری کریں گی جبکہ کالج میں برقعہ پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پہلے سے طے کردہ ڈریس کوڈ کیا ہے۔اس حوالے سے کالج پرنسپل شیاما رائے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کالج میں برقعہ پہننے پر پابندی کے آرڈر کو واپس لے رہی ہیں۔

برقعہ پابندی

مزید : صفحہ آخر