جج ویڈیو کیس، ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت درخواست مسترد

  جج ویڈیو کیس، ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت درخواست مسترد

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں جج ویڈیو کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دیا گیا۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ حکم نامے کے مطابق جج ویڈیو کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔ لیگی وکیل جہانگیر جدون نے جج ویڈیو کیس میں ایف آئی اے کے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست دائر کی تھی،تحریری فیصلے میں کہاگیاکہ اے ڈی ایف آئی اے ڈپٹی اٹارنی جنرل کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے سے کسی نے جہانگیر جدون کو ہراساں نہیں کیا گیا۔ تحریری فیصلہ کے مطابق درخواست گزار وکیل جہانگیر جدون عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔

درخواست مسترد

مزید : صفحہ آخر