بھارت مسلم تعصب پسند،نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو چکی،علی امین

  بھارت مسلم تعصب پسند،نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو چکی،علی امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور پوری دنیا جان چکی ہے کہ بھارت جمہوریت کے لبادے میں در حقیقت ایک انتہا پسند ہندو ریاست ہے جہاں اقلیتوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، بھارت کے تمام ادارے بھی آر ایس ایس کے اہلکار اور ایجنٹس بن چکے ہیں۔ دی اکانومسٹ نے بھی بھارت کی نام نہادجمہوریت کا پردہ چاک کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ نریندر مودی او ر آرایس ایس کس طرح بھارت کو ایک ہندو انتہا پسند ریاست بنانے کے لیے تعصب سے بھرے اقدامات کر رہے ہیں، بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ بھارت میں روز اول سے اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف شدید تعصب پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے دو قومی نظریہ وجود میں آیا، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
خان گنڈا پور

مزید :

صفحہ آخر -