حافظ حسین احمد نے پارٹی سے نکالے جانے کی وجہ بتادی

حافظ حسین احمد نے پارٹی سے نکالے جانے کی وجہ بتادی
حافظ حسین احمد نے پارٹی سے نکالے جانے کی وجہ بتادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ،جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کو استعمال کررہی ہے، اس پر لب کشائی کی تو ہمیں نکال دیا گیا تاکہ کارکنوں کو گمراہ کیا جاسکے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا  کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی کیا قابلیت ہے؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بیٹے اسد محمود کو قومی اسمبلی میں جمعیت علما اسلام(ف)  کا پارلیمانی لیڈر بنایا ہے۔ اپوزیشن اتحادپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  ( پی ڈی ایم) میں فیصلے مولانا فضل الرحمٰن یا دیگر جماعتیں نہیں بلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں۔  وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن اتحاد کے موقف کی نفی ہے۔

مزید :

قومی -