پہلا ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت لیا 

پہلا ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت لیا 
پہلا ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت لیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 سال بعد پاکستان میں آج ایکشن میں دکھائی دے گی ، ا س سے قبل جنوبی افریقہ نے آخری مرتبہ پاکستان میں 2007 میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی ۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے عمران بٹ اور نعمان علی ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ،دونوں کھلاڑیوں کو یونس خان نے ٹیسٹ کیپ پہنائی ۔

قومی ٹیم جن 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی ،عمران بٹ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ،  حسن علی، فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔بابراعظم نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، وکٹ سپنرز کیلئے سازگار ہے ، جنوبی افریقہ کی ٹیم بہترین ہے ،انہیں آسان نہیں لیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -