پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ماضی میں 26 میچز کھیلے گئے لیکن قومی ٹیم کو کتنے میچ میں کامیابی ملی ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آ ئے گا 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ماضی میں 26 میچز کھیلے گئے لیکن قومی ٹیم کو ...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ماضی میں 26 میچز کھیلے گئے لیکن قومی ٹیم کو کتنے میچ میں کامیابی ملی ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آ ئے گا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے کراچی میں کھیلا جارہاہے، جس دوران جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے تاہم پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ماضی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ ایساہے کہ جان کر شائقین کرکٹ بھی دنگ رہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک 26 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے پاکستان نے صرف چار میچز میں ہی کامیابی حاصل کی جبکہ 15 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 7 میچز ڈرا ہوئے ۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 1998 ، 2003 ، 2007 اور 2013 میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا ۔

1998 میں پاکستان نے عامر سہیل کی قیادت میں جبکہ 2003 میں محمد یوسف کی قیادت میں جنوبی افریقہ کو ہرایا تھا ، 2007 میں قومی ٹیم نے انضمام الحق اور 2013 میں مصباح الحق کی قیادت میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی ۔

مزید :

کھیل -