اسلام آباد ایئر پورٹ میں داخلے کی کوشش پر گاڑی کی چیکنگ، اندر سے کیا کچھ نکلا؟ گاڑی میں سوار افراد گرفتار

اسلام آباد ایئر پورٹ میں داخلے کی کوشش پر گاڑی کی چیکنگ، اندر سے کیا کچھ ...
اسلام آباد ایئر پورٹ میں داخلے کی کوشش پر گاڑی کی چیکنگ، اندر سے کیا کچھ نکلا؟ گاڑی میں سوار افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)  نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں داخل ہونے والے افراد کی گاڑی سےبھاری مقدار میں خود کار اسلحہ برآمد ہونے پر گاڑی میں سوار دو ملزموں کا تحویل میں لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی کار پارکنگ چیک پوسٹ پر معمول کے مطابق چیک پوسٹ پر کی جارہی تھی کہ ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ اے ایس ایف نے گاڑی میں سوار دو افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جی اور اس کی 57 گولیاں، پانچ میگزین ،ایک شارٹ گن اور چھ کارتوس شامل ہیں، حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت حمزہ افتخار اور شفقت علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کا موقف ہے کہ گاڑی سے ملنے والے اسلحہ لائسنس یافتہ ہے تاہم ملزمان ابتدائی تحقیقات میں لائسنس پیش نہیں کرسکے۔