نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتہائی معروف سابق کھلاڑی نے اسلام قبول کر لیا
برمنگھم (سید حسنین رضا)نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق کھلاڑی سٹیفن جیک سن نے اسلام قبول کر لیا ہے جنہوں نے انسٹاگرام پر قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ سٹیفن جیک سن باسکٹ بال سے 2015 میں ریٹائر ہوئے تھے اور نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں 14 سیزن نمائندگی کی، انہوں نے باضابطہ طور پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا۔
View this post on Instagram
وہ نیوجرسی نیٹس، انڈیانا پیسرز، گولڈن سٹیٹ واریئرز، ملواکی بکز، شارلوٹ بوب کیٹس، سان اینٹونیو سپرز اور لاس اینجلس کلپرز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دئیے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔