پی ڈی ایم نے پانچ فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا ، اب راولپنڈی میں نہیں بلکہ کس شہر میں ہوگا؟ اعلان کر دیا گیا 

پی ڈی ایم نے پانچ فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا ، اب راولپنڈی میں نہیں ...
پی ڈی ایم نے پانچ فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا ، اب راولپنڈی میں نہیں بلکہ کس شہر میں ہوگا؟ اعلان کر دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم نے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر راولپنڈی میں شیڈول جلسے کا مقام تبدیل کرتے ہوئے مظفر آباد میں کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس دوران یوم یکجہتی کشمیر راولپنڈی کی بجائے کشمیریوں کے ساتھ منانے کی تجویز پیش کی جسے منظور کر لیا گیا ، جلسے کے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ ن لیگ کی درخواست پر کیا گیاہے ۔
شاہد خاقان عباسی میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ آپ پانچ فروری کے پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق کیا کہیں گے ؟ شاہد خاقان عباسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پانچ فروری کا جلسہ راولپنڈی کے بجائے مظفر آباد میں ہو گا، یوم یکجہتی کشمیر مظفر آباد میں منائیں گے ۔
شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں اوردیکھیں کس نے کرپشن کی، آج نیب سے کوئی پوچھنے والانہیں، نیب ملک میں سیاست کوناکام اوربدنام کرنے کاطریقہ ہے، جوکیس بنائے جارہے ہیں جھوٹ کے سواکچھ نہیں، کیسزتاثرپیداکرنے کاطریقہ ہے کہ سیاستدان کرپٹ ہیں، احتساب کی بات کرنی ہے توبراڈشیٹ کے حقائق عوام کے سامنے رکھیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -