چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت 
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس جسٹس عالیہ نیلم کو بھجوا دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سمات ہوئی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کر لی ،عدالت نے درخواست جسٹس عالیہ نیلم کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ وکیل ہیں ان کے خلاف ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیاہے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو تحقیقات میں ثابت ہو گا کہ وہ بے گناہ ہیں یا نہیں ، قانون سب کیلئے برابر ہے ، ریاست کو الزام نہ دیں کوئی ادارہ شائد کچھ غلط کر لے ، سارے ادارے کو الزام نہیں دیا جا سکتا ، اس میں کوئی شخص ہو سکتاہے ، یہ درخواست تو پہلے جج کے زیر سماعت تھی یہاں کیسے لگ گئی ؟ جسٹس عالیہ نیلم کے پاس بھجوا دیتے ہیں کیونکہ وہ اس کو پہلے سن چکی ہیں ۔