پاکستانی کرکٹر نعمان علی نے قومی ٹیم میں ڈیبیو کس کے نام کر دیا؟ جان کر ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں

پاکستانی کرکٹر نعمان علی نے قومی ٹیم میں ڈیبیو کس کے نام کر دیا؟ جان کر ہر ...
پاکستانی کرکٹر نعمان علی نے قومی ٹیم میں ڈیبیو کس کے نام کر دیا؟ جان کر ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں
سورس:   Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نعمان علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کو اپنے مرحوم نانا کے نام کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نعمان علی نے کہا کہ میں نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں نمائندگی کرنے کیلئے ہی ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہے اور آج میرا اور میرے اہل خانہ کا یہ خواب حقیقت کا بدل گیا ہے۔ میرے گھر والوں نے ہمیشہ میری بھرپور سپورٹ کی اور میری کامیابی کی وجہ بھی یہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرتے وقت مجھے اپنے نانا بہت یاد آئے جو ہمیشہ سے ہی مجھے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی اچھی کارکردگی کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی کارکردگی کا صلہ ملنا اعزاز کی بات ہے اور میں اپنی کارکردگی جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔ 

مزید :

کھیل -