جنوبی افریقہ کے میچ شروع ہونے سے عین کچھ وقت پہلے ٹیم میں تبدیلی کیوں کی؟ حقیقت سامنے آ گئی

جنوبی افریقہ کے میچ شروع ہونے سے عین کچھ وقت پہلے ٹیم میں تبدیلی کیوں کی؟ ...
جنوبی افریقہ کے میچ شروع ہونے سے عین کچھ وقت پہلے ٹیم میں تبدیلی کیوں کی؟ حقیقت سامنے آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ہے اور پروٹیز بیٹنگ کر رہے ہیں تاہم میچ سے کچھ دیر قبل جنوبی افریقی ٹیم میں تبدیلی کی گئی جس کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان کوینٹن ڈی کوک نے تصدیق کی کہ وہ میچ میں تین سپنرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتے تھے لیکن ٹریننگ کے دوران تبریز شمسی انجری کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے وہ میچ نہیں کھیل سکیں گے اور آخری لمحے پر لونگی نگیڈی کا نام شامل کیا گیا۔
واضح رہے کہ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، یاسر شاہ، حسن علی، نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ 
جنوبی افریقہ کی قیادت کوینٹن دی کوک کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈین ایلگر، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، ریسی وینڈرڈوسن، ٹیمبا باووما، جارج لینڈے، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی اور اینرچ نورجے شامل ہیں۔ 
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 14سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے اور اس نے آخری مرتبہ 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ 2009ءمیں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے ۔
پاکستان نے تقریباً 9سال اپنی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی تھی اور اس دوران پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو اپنا عارضی ہوم گراؤنڈ بناتے ہوئے وہاں اپنی تمام ہوم سیریز کھیلیں۔

مزید :

کھیل -