محکمہ خزانہ نے لاہور کے چار میگا پراجیکٹس کیلئے مزید رقم دینے سے انکار کردیا

محکمہ خزانہ نے لاہور کے چار میگا پراجیکٹس کیلئے مزید رقم دینے سے انکار کردیا
محکمہ خزانہ نے لاہور کے چار میگا پراجیکٹس کیلئے مزید رقم دینے سے انکار کردیا
سورس:   www.lda.gop.pk

  

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ خزانہ نے لاہور کے چار میگا پراجیکٹس کے لیے ایل ڈی اے کو فنڈز فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن فلائی اوور، کریم بلاک فلائی اوور، گلاب دیوی انڈر پاس اور شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر کے لئے نو ارب روپے مانگے تھے لیکن اسے مسترد کردیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایل ڈی اے کے مطالبہ کے جواب میں محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ جب تک اورنج ٹرین کے لیے لیا ہوا 10 ارب روپے کا قرضہ واپس نہیں کیا جاتا تب تک ایل ڈی اے کو نو ارب روپے جاری نہیں کئے جاسکتے۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بجٹ ہی نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -بزنس -رئیل سٹیٹ -