آئی سی سی نے ایک بار پھر بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، آئی پی ایل کی وجہ سے کس ٹورنامنٹ کے فائنل کی تاریخ بدل دی؟ 

آئی سی سی نے ایک بار پھر بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، آئی پی ایل کی وجہ سے کس ...
آئی سی سی نے ایک بار پھر بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، آئی پی ایل کی وجہ سے کس ٹورنامنٹ کے فائنل کی تاریخ بدل دی؟ 
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021ءکی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ چیمپین شپ کو پہلے 10 جون سے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلا جانا تھا جبکہ آئی پی ایل کا فائنل بھی اسی تاریخ کے آس پاس ہونے کا امکان ہے جس کے باعث ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کی تاریخ بدل کر 18 جون کر دی گئی ہے۔ 
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل اب 18 سے 22 جون تک کھیلا جائے گا اور 23 جون کا دن ریزرو رہے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ فائنل کی تاریخوں کو تھوڑا آگے بڑھایا گیا ہے، جس سے آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کیلئے ضروری علیحدگی کو مکمل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں آئے گی۔ 
واضح رہے کہ آئی پی ایل کا پروگرام ابھی طے نہیں ہوا ہے لیکن اس ٹورنامنٹ کے مئی کے آخر میں ختم ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں جگہ یقینی بنانے کیلئے بھارت (430 پوائنٹس)، نیوزی لینڈ (420 پوائنٹس) اور آسٹریلیا (332 پوائنٹس) کے ساتھ پہلی تین پوزیشنز پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ نے بھی سری لنکا کو 0-2 سے شکست دے کر اس دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

مزید :

کھیل -