علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اب کیا کرنے جارہے ہیں ؟ انسٹا گرام پر جاری پوسٹ نے صارفین کو کنفیوژن میں ڈال دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گلوکار و موسیقار دانیال ظفر کو بہت سی صلاحیتیں اپنے بڑے بھائی اور پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر سے ملی ہیں جب کہ دانیال ظفر اپنے گانے یوٹیوب پر ریلیز کرتے رہتے ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہے۔
اب پاکستان کی مقبول اداکارہ صباءفیصل کی جانب سے انسٹاگرام پر چند روز قبل دانیال ظفر کے ہمراہ ایک تصویرشیئر کی گئی۔اداکارہ نے تصویر میں کیپشن درج کیا کہ ’جلد آرہا ہے انشاء اللہ‘۔صباءفیصل نے اپنی پوسٹ میں دانیال ظفر کو ٹیگ کیا۔تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی ڈرامے کے شوٹ پر لی گئی ہے جس میں دانیال ظفر عام طور سے قدرے مختلف شلوار قمیض میں لمبے بالوں کے ساتھ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ زیر نظر تصویر کسی ڈرامہ شوٹ یا گانے کے شوٹ کے مقام پر لی گئی ہے تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے آیا دانیال ظفر ڈرامہ کیریئر میں انٹری دینے والے ہیں یا گانے کی شوٹنگ کے درمیان یہ تصویر لی گئی ہے۔صبا فیصل کی ڈریسنگ یقینی طور پر کہتی نظر آرہی ہے یہ کوئی ڈرامہ ہوسکتا ہے۔
View this post on Instagram