پولیس کا چھاپہ، 6 لڑکیاں اور لڑکے رنگے ہاتھوں پکڑلیے

پولیس کا چھاپہ، 6 لڑکیاں اور لڑکے رنگے ہاتھوں پکڑلیے
پولیس کا چھاپہ، 6 لڑکیاں اور لڑکے رنگے ہاتھوں پکڑلیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ سٹی پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر رنگ رلیاں مناتے ہوئے تین خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔*

ترجمان وہاڑی پولیس کے مطابق سٹیشن ہاؤس آفسیر(ایس ایچ او) تھانہ سٹی بورے والا انسپکٹر محمد جہانگیر اور ان کی ٹیم نے شہر میں قائم ایک قحبہ خانے پر چھاپہ مارکر رنگ رلیاں مناتے ہوئے تین لڑکے اور تین لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزمان مدثر، افتخار، عمر بلال، ماریہ، مریم اور رفعت  کو گرفتار  کرکے 371A/371B کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔