وفاقی کابینہ نے ایف نائن پارک کی زمین کے بدلے سکوک بانڈز کے اجراءکی سمری مسترد کر دی 

وفاقی کابینہ نے ایف نائن پارک کی زمین کے بدلے سکوک بانڈز کے اجراءکی سمری ...
وفاقی کابینہ نے ایف نائن پارک کی زمین کے بدلے سکوک بانڈز کے اجراءکی سمری مسترد کر دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایف نائن پارک کی زمین کے بدلے سکوک بانڈ ز کے اجراءکی سمری مسترد کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا ، اجلاس میں ایف نائن پارک کے عوض سکوک بانڈز کے اجراءکی سمری پر بھی بحث ہوئی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا ، سکوک بانڈ ز کی سمری وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی گئی تھی ، کابینہ اراکین نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ میں معاملہ آنے سے پہلے غلط معلومات پھیلائی گئیں ،کابینہ میں سری پر بات نہیں ہوئی اور میڈیا پر فیصلہ کرا دیا گیا ۔

مزید :

قومی -