عمران خان کی حماقتوں کے نتیجے میں پاکستان کے اربوں روپے گنوا دیئے گئے:پرویز رشید

عمران خان کی حماقتوں کے نتیجے میں پاکستان کے اربوں روپے گنوا دیئے گئے:پرویز ...
عمران خان کی حماقتوں کے نتیجے میں پاکستان کے اربوں روپے گنوا دیئے گئے:پرویز رشید
سورس: Twitter/@SenPervaizRd

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اپنے لیڈر عمران خان کو سمجھائیں اور کہیں کہ حقائق کی دنیا میں واپس آئیں، عمران خان جھوٹے الزامات لگاتے رہے ہیں، براڈ شیٹ میں پول کھل گیا ہے، عمران خان کی حماقتوں کے نتیجے میں پاکستان کے اربوں روپے گنوا دیئے گئے۔ 

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کارویہ درست نہیں ہے، وہ اپنے لیڈر عمران خان کو سمجھائیں اور کہیں کہ حقائق کی دنیا میں واپس آئیں، عمران خان جھوٹے الزامات لگاتے رہے ہیں، براڈ شیٹ میں پول کھل گیا ہے، اربوں روپے پاکستانی قوم کے باہر چلے گئے اور لوٹ لئے گئے۔ 

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جس کام کےلئے برڈ شیٹ کو ہائیر کیا گیا تھا اس میں براڈ شیٹ اور نیب ناکام ہوئے اور ثابت ہو گیا کہ پاکستان کو سیاستدانوں نے نہیں لوٹا ہے، عمران خان کی حماقتوں کے نتیجے میں پاکستان کے اربوں روپے گنوا دیئے گئے۔