سندھ اسمبلی کی نشست کیلئے ضمنی انتخابات، تحریک انصاف اپنی اتحادی جماعت کے مقابلے میں آگئی

سندھ اسمبلی کی نشست کیلئے ضمنی انتخابات، تحریک انصاف اپنی اتحادی جماعت کے ...
سندھ اسمبلی کی نشست کیلئے ضمنی انتخابات، تحریک انصاف اپنی اتحادی جماعت کے مقابلے میں آگئی
سورس: pas.gov.pk

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے ملیر کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانے سے انکار کردیا،پی ایس 88 ملیر کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ 16 فروری کو ہوگی۔ 

 تفصیلات کے مطابق اس حلقے میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں، کیونکہ ایم کیوایم نے پی ایس 88 ملیر کی نشست پر پی ٹی آئی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایم کیوایم ملیر ضمنی الیکشن میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایم کیوایم سے ملیر کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار کو دستبردار کرانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایم کیوایم نے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانے سے انکار کرتے ہوئے موقف پیش کیا ہے کہ ا اتحاد مرکز میں ہے، امیدوار دستبردار نہیں کراسکتے ، پی ٹی آئی نے بھی ہمارے مدمقابل کراچی ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑا کیا تھا۔